Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمرہ زائرین کو خدمات کی فراہمی میں کوتاہی، 5 کمپنیوں کا لائسنس منسوخ

Now Reading:

عمرہ زائرین کو خدمات کی فراہمی میں کوتاہی، 5 کمپنیوں کا لائسنس منسوخ
عمرہ زائرین

وزارت حج وعمرہ نے کی جانب سے عمرہ زائرین کو خدمات کی فراہمی میں کوتاہی کرنے پر 5 کمپنیوں کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ’خلاف ورزی کی مرتکب عمرہ کمپنیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی‘۔

وزارت نے کہا ہے کہ ’کمپنیوں کی انتظامیہ کو تفتیش کے لیے بلایا گیا ہے جس کی تکمیل کے بعد انہیں متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا جائے گا‘۔

وزارت حج عمرہ نے یقین دلایا ہے کہ وہ عمرہ زائرین کو پیش کی جانے والی سہولتوں اور خدمات کا گہرائی سے جائزہ لیتی ہے۔

عمرہ زائرین کو پیش کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے جبکہ کسی قسم کی کوتاہی پر تادیبی کارروائی ہوتی ہے۔

Advertisement

وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ’عمرہ زائرین کی شکایتیں وصول کرنے کے لیے خصوصی سیل کام کر رہا ہے‘۔

واضح رہے کہ وزارت حج و عمرہ نے بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی درخواستوں کی وصولی کا کام شروع کردیا ہے جبکہ عمرہ موسم کا باقاعدہ آغاز یکم محرم سے ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر