Advertisement
Advertisement
Advertisement

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس؛ نیب نے فرح خان کو طلب کرلیا

Now Reading:

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس؛ نیب نے فرح خان کو طلب کرلیا
فرح خان

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کو آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ انکوائری کے باعث فرح خان کو نوٹس جاری کیا ہے ، نیب نے فرح خان کے شوہراحسن جمیل، چودہری مجید و دیگر 19 افراد کو طلبی کے نوٹس ارسال کردیے ہیں۔

نیب کے نوٹس کے مطابق 20 جولائی کو متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ پیش ہوں جب کہ ان کے شوہر احسن اقبال جمیل کو بھی 20 جولائی کو ہی نیب لاہور آفس طلب کیاگیا۔

نیب لاہور کے مطابق فرح خان کو 20 جولائی کوخاندان کے کسی مرد کے ہمراہ ٹھوکرنیاز بیگ دفتر میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے

نیب کا کہنا ہے کہ فرح خان اور دیگر شخصیات کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ انکوائری جاری ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں نیب نے عبدالمجید، طارق محمود الحسن، مظاہر بیگ، منیر،آصف اور وقار کوفرح شہزادی کیس میں 15 جولائی کو نیب لاہور میں طلب کیا ہے جبکہ محمد فرید کو 14 جولائی کو پیش ہونے کے احکامات دیے گئے۔

واضح رہے کہ فرحت شہزادی (گوگی)، سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ خان کی دوست ہیں اور موجودہ حکمراں جماعتوں اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ان پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر