بالی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کی اپنے شو ’کون بنے کروڑ پتی‘ میں سپر اسٹار عامر خان سے کی جانے والی دلچسپ گفتگو وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شو ’کون بنے کروڑ پتی‘ کا نیا پرومو سوشل میڈیا پر پوست کردیا گیا ہے۔
اس پرومو میں امیتابھ اپنے پروگرام کی پروموشن کے بارے میں مسٹر پرفیکشنسٹ سے کہتے ہیں۔
جس کے جواب میں اداکارعامر خان کہتے ہیں کہ امیت جی لیکن مجھ سے کچھ ٹوئٹ ہوتا نہیں ہے، پتہ نہیں کیا بات ہے۔
امیتابھ بچن کے مسکرانے پر عامر خان اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ میرے جتنے دوست یار ہیں ان کی جب فلمیں لگتی تھیں تو میں ٹوئٹر پر سب کی فلمیں پروموٹ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کرتا تھا۔
جس پر امیتابھ پوچھتے ہیں، اتنے فلم کا آپ پرچار کرتے ہیں، ہمارے کے بی سی کا پرچار نہیں کرتے آپ؟
اس بات پر عامر خان کہتے ہیں کہ کے بی سی کو پرچار کی کیا ضرورت ہے؟
واضح رہے کہ کے بی سی کی یہ قسط 7 اگست کو آن ایئر ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
