کراچی میں 3 دن تک بارش کا امکان؛ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
کراچی والے ہوجائیں تیار کیونکہ 23 اگست سے ایک بار پھر تیز بارشوں کا امکان بتایا جارہا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 23 اگست سے ایک اور سسٹم شہر میں بارشوں کا سبب بنے گا جبکہ حالیہ سسٹم بالائی سندھ اور جنوبی و مشرقی بلوچستان میں 21 اگست تک بارشیں برسائے گا۔
دوسری جانب شہر قائد میں آج صرف بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان بتایا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج صرف بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
