پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ممبران کے استعفے ایک ساتھ قبول کیے جائیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے بندر بانٹ کر کے اپنی مرضی کے 11 ممبران اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے خلاف پٹیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔
الیکشن کمیشن کے بندر بانٹ کر کے اپنی مرضی کے 11 ممبران اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے خلاف پٹیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی ہے. سارے ملک کے سامنے لوٹوں کے علاوہ تمام تحریک انصاف کے ممبران نے استعفیٰ دیا. سب کے استعفے ایک ساتھ قبول کئے جائیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 1, 2022
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سارے ملک کے سامنے لوٹوں کے علاوہ تمام تحریک انصاف کے ممبران نے استعفیٰ دیا، سب کے استعفے ایک ساتھ قبول کیے جائیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے تھے، اسپیکر نے استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے، الیکشن کمیشن نے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا انعقاد کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
