
ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے متعلقہ شعبے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق بلوچستان کےسیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
01 August, 2022: Pakistan Air Force is actively participating in rescue and relief operations in flood affected areas of Balochistan. pic.twitter.com/mPJfM5tomD
Advertisement— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) August 1, 2022
ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا ہے کہ پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز نے 16,995 پاؤنڈ سے زائد امدادی سامان سیلاب سے متاثرہ علاقوں تک پہنچایا ہے جبکہ امدادی سامان میں آٹا، گھی، چینی، دالیں، چائے اور ادویات شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ نامساعد موسمی حالات کے باوجود پاک فضائیہ کے اہلکار متاثرہ افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کے لیے انتھک جدوجہد کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News