 
                                                      بیمار
شہر کراچی میں بارشوں کے بعد وبائی امراض پھوٹنا شروع ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں مون سون بارشوں کے پانی کی نکاسی تاحال نہ ہوسکی، بارش کے پانی کی وجہ سے شہر میں وبائی امراض پھوٹنا شروع ہوگئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہ جولائی میں ڈینگی کے کراچی میں 282 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سب سے زیادہ متاثر ضلع شرقی ہوا۔
محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ضلع شرقی میں 132، ضلع وسطی 53 ، ضلع جنوبی 51 ، ضلع کورنگی 15، ضلع کیماڑی 12 ، ضلع ملیر 10 اور ضلع غربی میں 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ رواں برس میر پور خاص ڈویژن 207 ،حیدراباد ڈویژن 91 ، لاڑکانہ 14 ، سکھر 9 اور شہید بے نظیر آباد میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہر میں جابجا بارش کا کھڑا پانی ڈینگی سمیت دیگر مچھروں کی افزائش کا سبب بن رہا ہے کیونکہ ڈینگی مچھر صاف پانی میں افزائش پاتے ہیں۔
ماہرین صحت کا مشورہ ہے کہ گھروں میں پانی کے برتن کو کھلا نہ چھوڑیں اور صبح و شام کے اوقات میں شہری مکمل آستین کے کپڑے پہنے۔
ماہرین صحت کا مزید کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس کی علامت میں تیز بخار اور منہ، ناک سے خون آنا ہے البتہ خون آنے کی صورت میں فوری قریبی اسپتال سے رجوع کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 