Advertisement
Advertisement
Advertisement

جامعہ کراچی کا نجی جامعہ کی ایم فل کی ڈگری تسلیم کرنے سے انکار

Now Reading:

جامعہ کراچی کا نجی جامعہ کی ایم فل کی ڈگری تسلیم کرنے سے انکار
جامعہ کراچی

جامعہ کراچی کی طرف نجی جامعہ کی ایم فل کی ڈگری تسلیم کرنے سے انکارکے بعد پریشان حال جوڑے نے عدالت سے رجوع کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق نجی جامعہ کی ایم فل کی ڈگری تسلیم کرنے سے انکارپرپریشان حال جوڑے نے سندھ ہائی کورٹ سے درخواست دائر کردی۔

وکیل درخواست گزار عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ میاں بیوی نے 2018 میں ہمدرد یونیورسٹی سے ایم فل مکمل کیا۔ جامعہ کراچی میں ایچ ای سی سے حاصل کردہ مساواتی سرٹیفکیٹ بھی جمع کروایا۔

عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے درخواست گزار کی طرف سے مؤقف اپنایا کہ  2022 میں کورس ورک امتحانات میں میاں بیوی سرفہرست تھے، قانون کے مطابق امتحانات کے بعد ریسرچ ٹاپک جمع کروایا گیا۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جامعہ کراچی کے ریسرچ بورڈ نے ٹاپک دینے سے منع کردیا۔ جامعہ کراچی نے نجی یونیورسٹی کا مساواتی سرٹیفکیٹ تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

Advertisement

عدالت نے وفاق، ایچ ای سی اور جامعہ کراچی سے ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔

موہاٹہ پیلس میں میڈیکل گرلز کالج کے قیام کا معاملہ

دوسری جانب موہاٹہ پیلس میں میڈیکل گرلز کالج کے قیام کے معاملے پرسندھ ہائی کورٹ میں موہاٹہ پیلس گیلری ٹرسٹ اور علاقہ مکینوں کی فریق بننے کی درخواستوں کی بھی سماعت سماعت ہوئی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ محترمہ فاطمہ جناح نے موہاٹہ پیلس کو کالج بنانے کی وصیت کی تھی۔ جسٹس ذوالفقارعلی نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح سے غلطی ہوگئی انہوں نے یہ سوچا۔ کل آپ کہیں گے انہوں نے پاکستان بنا کربھی غلطی کردی۔

جسٹس ذوالفقارعلی نے کہا کہ کیا محترمہ کی وصیت پرعمل نہیں ہونا چاہئے؟

وکیل علاقہ مکین نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے رہائشی پلاٹ پر کمرشل سرگرمیاں نہیں ہوسکتیں۔  محترمہ کی زیر استعمال اشیا اور قیمتی سامان کو برباد کردیا گیا۔

Advertisement

ایڈوکیٹ خواجہ شمس الاسلام نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت نے غیرقانونی ٹرسٹ بنا کر موہاٹہ پیلس حوالے کردیا۔  مسلسل کمرشل سرگرمیوں پرعلاقہ مکینوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔

خواجہ شمس الاسلام نے مؤقف اپنایا کہ میڈیکل کالج بنانے پرعلاقہ مکینوں کے اعتراض کا کوئی جوازنہیں۔

عدالت نے فریق بننے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، سماعت تیس اگست تک ملتوی کردی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر