
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کل پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے باہر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کے پی ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل الیکشن کمیشن نے کارنامہ سر انجام دیا، اس کارنامہ کے بعد حکومت بہت خوش ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد حکومتی شخصیات مسلسل پریس کانفرنس کرتے دکھائی دیئے، کل حکومتی اتحاد نے 12 پریس کانفرنس نے کیں، آج صبح سے بھی پریس کانفرنس کا سلسلہ جاری ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کل الیکشن کمیشن میں بہت بڑا احتجاج ہونے جا رہا ہے، کل تحریک انصاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائے گا، الیکشن کمیشن کو اختیار نہیں کہ حکومت کو ریفرنس بھجوائے۔
انکا کہنا ہے کہ پہلے فیصلہ کچھ اور تھا پھر وزیر قانون کی خواہش پر فیصلہ تبدیل کیا گیا، زیر التوا کیسز کے دوران چیف الیکشن کمشنر کیسے ملاقات کرسکتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر اور ممبر سندھ پر ریفرنس دائر ہوچکے ہیں وہ کیسے فیصلے پر دستخط کرسکتے ہیں؟
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اس فیصلے کو چیلنج کریں گے، آپ تحریک انصاف اور عمران خان پر پابندی نہیں لگا سکتے، اگر عمران خان کی جیت سے خوفزدہ ہے تو پھر مارشل لا لگا دیا جائے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے ایک ٹول کے طرز پر کام کیا, کیا پی ٹی آئی کو نوٹس دیا گیا کہ جس سے آپ نے فنڈنگ لی وہ اوورسیز تھے؟ ایسے لوگوں کو اوورسیز ڈیکلر کیا گیا جو پاکستانی ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ تمام لوگ جن کے بارے میں کہا گیا کہ یہ غیر ملکی ہیں اور پاکستانی ہیں وہ پاکستان کے ہیں، ریٹھا سیٹھی انڈین نہیں پاکستانی ہیں، ریٹھا سیٹھی کے میاں اور ان کے جوائنٹ اکاؤنٹس سے پیسے آئے ہیں، پیسہ مین اکاؤنٹ میں آیا پی ٹی آئی کے اور پھر سبسڈری اکاؤنٹ میں چلا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو ہمیں نوٹس دینا تھا لیکن کوئی نوٹس نہیں دیا گیا، الیکشن کمیشن میں پورا اکاؤنٹ جمع کروایا گیا، 2012 میں یہ پیسے آئے تھے اور 2013 میں انتخابات ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News