Advertisement
Advertisement
Advertisement

موٹرولا کے موٹوایج 2022 کی بازگشت سنائی دینے لگی

Now Reading:

موٹرولا کے موٹوایج 2022 کی بازگشت سنائی دینے لگی

اسمارٹ فون کی دنیا میں موٹرلا کا نام کسی تعرف کا محتاج نہیں یہ کمپنی اب تک کئی شاندار فون پیش کر چکی ہے۔ اب اس نے موٹو ایج 2022 متعارف کرانے کا عندیہ دیا ہے واضح رہے کہ یہ فون ایج سیریزکا تیسرا فون ہے جس کا کوڈ نیم دبئی پلس ہے۔ اس سے قبل ایج اورایج 2021 متعارف کئے جاچکے ہیں۔

موٹرولا کے اس شاندار فون کی کچھ تفصیلات لیک ہوئی ہے تاہم اس کے لانچ کی حتمی تاریخ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔

موٹرولا کا ایج 2022 میں جہاں تک اسکرین کا سوال تو یہ 6.5 انچ پی اولیڈ ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 144 ہرٹز کا ریفریش ریٹ کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

Advertisement

تقریباً تمام ہی اسمارٹ فون کی طرح اس کے بھی بیک پر تین کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس کا مین کیمرا موڈیول او آئی ایس کےساتھ 50 میگا پکسل کا، 13 میگا پکسل کا الٹراوائیڈ اور 2 میگا پکسل کا ڈیپتھ سینسر کے ساتھ دستیاب ہوگا جبکہ سامنے کی جانب 32 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا ہوگا۔

افواہیں کہ اس میں میڈیا ٹیک ایم ٹی 6879 کا پروسیسر استعمال کیا گیا ہے۔

ایج 2022 میں 6 اور8  جی بی ریم 128 اور256 جی بی اسٹوریج موجود ہوگی۔

اس فون کے اہم ترین فیچرمیں بڑی بیٹری کا موجود ہونا ہے اس میں حیرت انگیز طور پر 6000 ایم ایچ اے کی بیٹری تیز ترین چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دستیاب ہوگی تاہم چارجنگ کتنے واٹ کی فراہم کی جائے گی اور قیمت کیا ہوگی اس بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر