Advertisement
Advertisement
Advertisement

منکی پاکس انفیکشن، امریکہ نے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی

Now Reading:

منکی پاکس انفیکشن، امریکہ نے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی

امریکہ نے موذی وباء منکی پاکس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے انفیکشن منکی پاکس کے کیسز میں اضافے کو صحت عامہ کے لیے ہنگامی قرار دیا ہے۔

امریکی حکومت  کے اعلیٰ صحت اہلکار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ منکی پاکس کے انفیکشن کے کیسز دنیا کے ساتھ ساتھ یورپ میں بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔

US declares public health emergency over monkeypox outbreak - Times of India

امریکی وزیر صحت نے کہا کہ ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ سے توقع ہے کہ اس بیماری سے لڑنے کے لیے اضافی فنڈز اور آلات ملیں گے۔

Advertisement

جو بائیڈن کے چیف میڈیکل ایڈوائزر، ڈاکٹر انتھونی فاوچی نے جمعرات کو کہا کہ منکی پاکس کی وبا پر قابو پانے کی کوششوں میں ہم جنس پرستوں کی کمیونٹی کے رہنماؤں کو شامل کرنا ضروری ہے۔

Monkeypox: US declares public health emergency | News | DW | 04.08.2022

واضح رہے کہ امریکا میں مونکی پوکس کے کیسز کی تعداد 6600 سے تجاوز کر گئی جس کے بعد بائیڈن انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا۔ ان متاثرہ افراد میں سے تقریباً تمام وہ مرد ہیں جو مردوں کے ساتھ جنسی تعلق رکھتے ہیں۔

یو ایس ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز کے سیکریٹری زیویر بیسیرا نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم اس وائرس کے بارے میں اپنے ردعمل کو اگلے درجے تک لے جانے لیے تیار ہیں، اور امریکیوں سے منکی پاکس کو سنجیدہ لینے کی اپیل کرتے ہیں۔

Take It Seriously': United States Declares Monkeypox a Public Health  Emergency

Advertisement

یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی ڈائریکٹر روچیل والینسکی نے وزیرصحت بیسیرا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کا اعلان کرنے سے منکی پاکس کے ڈیٹا کی دستیابی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

بائیڈن نے اس ماہ کے شروع میں کیلیفورنیا، الینوائے اور نیویارک میں ہنگامی حالتوں کا اعلان کرنے کے بعد منکی پاکس کے بارے میں اپنی انتظامیہ کے ردعمل کو مربوط کرنے کے لیے دو اعلیٰ وفاقی حکام کی خدمات حاصل کیں۔

بائیڈن کے چیف میڈیکل ایڈوائزر، ڈاکٹر انتھونی فاوچی نے جمعرات کو کہا کہ منکی پاکس کی وبا پر قابو پانے کی کوششوں میں ہم جنس پرستوں کی کمیونٹی کے رہنماؤں کو شامل کرنا ضروری ہے.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر