Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیل مہاسوں سے پریشان ہیں تو ان 5 غذاؤں کا استعمال کریں

Now Reading:

کیل مہاسوں سے پریشان ہیں تو ان 5 غذاؤں کا استعمال کریں
دانے

اگر آپ بھی کیل مہاسوں سے پریشان ہیں تو مہنگی کریموں کے بجائے ان 5 غذاؤں کا استعمال کریں اور فرق دیکھیں۔

کدو

کدو نیاسین، فولیٹ، وٹامن اے اور بی اور زنک کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، نیاسین اور فولیٹ خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں اور ساتھ ہی خلیوں کی بحالی کا کام بھی سرانجام دیتے ہیں جبکہ کیل مہاسوں کے علاج کے حوالے سے بھی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

کدو میں پایا جانے والا زنک ہارمون کی سطح کو بےقابو نہیں ہونے دیتا اور تیل کی پیداوار کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے جس سے جلد کی شفایابی میں مدد ملتی ہے۔

وٹامن اے سے کیل مہاسوں کی وجہ سے جنم لینے والے داغ دھبوں میں کمی واقع ہوتی ہے۔

Advertisement

لیموں

لیموں کا رس قدرتی طور پر لٹکتی ہوئی جلد کو سخت کرتا ہے اور ساتھ داغوں کا مقابلہ بھی کرتا ہے۔

روزانہ صبح گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ لیموں کا رس استعمال کیجیے اور صحت مند اور روشن جلد حاصل کیجیے۔

شکر قندی

شکر قندی بیٹا کروٹین اور retinol پر مشتمل ہوتی ہے- آپ کا جسم بیٹا کروٹین کو وٹامن اے میں تبدیل کردیتا ہے جو کہ جلد کے رنگ کی خرابی، سوزش اور جھریوں کے خلاف مزاحمت کرتا ہے- Retinol متعدد بیوٹی پروڈکٹ میں استعمال ہونے والے اہم اجزاﺀ میں سے ایک ہے۔ یہ کیل مہاسوں اور داغوں کے خلاف لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مہںگی کریمیں خریدنے کے بجائے اپنی غذا میں شکر قندی کو شامل کیجیے۔

Advertisement

پپیتا

پپیتا papain نامی ہاضم انزائم سے مالا مال ہوتا ہے،پاپین جلد کے مردہ خلیوں، سوراخوں اور مہاسوں کے داغوں کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ آپ کی جلد میں نمی کو برقرار بھی رکھتا ہے اور آئندہ ہونے والے مسائل سے بھی بچاتا ہے۔

گوبھی

گوبھی وٹامن سی اور طاقتور امینو ایسڈ جسے histidine کہا جاتا ہے کے حصول کا اہم ترین ذریعہ ہے۔

یہ خاص امینو ایسڈ آپ کی جلد کو نقصان دہ شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے جو موجود سیاہ دھبوں کو مزید بدتر بنا سکتی ہیں۔

وٹامن سی فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے کسی بھی نقصان سے لڑتا ہے، آپ کے جسم کو آئرن جذب کرنے میں مدد دیتا ہے اور زخموں اور داغوں کو مندمل کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر