Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کا شہر قائد کے لئے ایمرجنسی رین ریلیف فنڈز ریلیز کیے جانے کا مطالبہ

Now Reading:

پی ٹی آئی کا شہر قائد کے لئے ایمرجنسی رین ریلیف فنڈز ریلیز کیے جانے کا مطالبہ
فردوس شمیم نقوی

عمران خان جب حکم دیں گے ہم کراچی سینٹرل جیل بھردیں گے، فردوس شمیم نقوی

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شہر قائد کے لئے فوری طور پر ایمرجنسی رین ریلیف فنڈز ریلیز کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا  ہے کہ شہر کے حالات اس وقت جوں کے توں ہیں، گلی گلی محلہ محلہ تعفن ہے، مچھروں کی بھرمار موجود ہے جبکہ بہت سے مقامات پر پانی موجود ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی صورتحال خراب ہے، لوگ بھوکے سو رہے ہیں اور ان کا کوئی والی وارث نہیں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مشینری لگانے کی ضرورت ہے اور اگر حکومت کے پاس مشینری موجود نہیں تو وہ ٹھیکہ دیں اور شہر میں لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ایک ویب پیج بنایا جائے جہاں لوگ اپنے علاقے کی خراب صورتحال کی تصویریں لگائے اور پھر اس کو حل کیا جائے۔

Advertisement
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جلوس کے راستوں پر فوری توجہ دی جاتی تھی  لیکن اب لگتا ہے محرم کے مقدس مہینے کا بھی ان پر کوئی اثر نہیں ہے ۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے سعید آفریدی  نے کہا کہ اس شہر میں پلاننگ نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے ، تمام شہری اذیت کا شکار ہیں ۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر