بارش میں تیرتی ہوئی دیگ کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ویسے تو ہوٹل سے گھر تک کھانا پہچانے کے لیے فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کی ضرورت پڑتی ہے اور بارشوں کے موسم میں تو ان کے نخرے بھی بڑھ جاتے ہیں لیکن اب ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ کھانا فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کے بغیر خود ہی اپنی منزل کی طرف جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھانے کی دیگ بارش کے پانی میں تیرتی ہوئی جا رہی ہے۔

وائرل ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہورہے ہیں اور اسے دیکھ کر مفت کھانا پہنچانے کی سروس کا نام دے رہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ چلو کھانا مفت میں خود تیر کر گھر آگیا، تو کوئی کہہ رہا ہے کہ بزنس کا نیا طریقہ سامنے آیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
