
انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے نذیر چوہان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نذیرچوہان کو ساتھیوں سمیت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
پولیس نے عدالت سے نذیر چوہان کے ساتھیوں سمیت جسمانی ریمانڈ مانگا۔
پراسیکیوٹرنے عدالت سے کہا کہ ملزمان کے پاس بھاری مقدار میں اسلحہ ہے وہ ریکور کرنا ہے۔
وکیل نذیر چوہان نے کہا کہ نذیرچوہان پر جوہر ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ یہ الیکشن کے دوران واقعہ پیش آیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے تفتیش کی اور نذیر چوہان کو کلین چٹ دی۔
وکیل نذیر چوہان نے مؤقف پیش کیا کہ ایس ایس پی کی رپورٹ کے مطابق مقدمے میں گرفتاری درکار نہیں تھی۔ نذیرچوہان کو سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا۔ مخالفین کے بھائی اور بھانجوں نے روکا اور فائرنگ کی۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ نذیرچوہان پر تشدد کے بعد پولیس بلوائی اور گرفتاری کروائی ۔ پولیس نے نذیر چوہان کو بدنیتی کی بنیاد پر گرفتار کیا۔ مقدمے کو عدم شواہد کی بنیاد پر مقدمہ خارج کیا جائے۔
نذیرچوہان نے کہا کہ میری ادویات مجھے فراہم نہیں کی جارہیں جس پرفاضل خاتون جج نے جواب دیا کہ آپ فکر نہ کریں۔
فاضل جج نے پولیس کو ہدایت کی کہ پولیس قانون کے دائرہ میں رہ کر کام کرے کوئی غیر قانونی کام نہیں ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News