Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ کالعدم قرار

Now Reading:

ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ کالعدم قرار
عامر لیاقت

عامر لیاقت

عدالت نے معروف اینکر پرسن ڈاکٹرعامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف اینکر پرسن ڈاکٹرعامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کے خلاف عامر لیاقت کی صاحبزادی دعا عامر کی اپیل پرعدالت نے پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قراردیا۔

ڈاکٹرعامر لیاقت کی صاحبزادی کی جانب سے اپیل دائر کی گئی تھی جس پرعدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا فیصلہ کالعدم قراردیا۔

واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 18 جون کو عامرلیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا۔

شہری عبد الاحد کی جانب سے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائر کی گئی تھی جبکہ عامرلیاقت کے ورثا نے پوسٹ مارٹم کرانے کی مخالفت کی تھی۔

Advertisement

جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر نے سیشن عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔

ایڈووکیٹ ضیا اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق آرڈر ختم کردیا گیا۔ بچوں کو تکلیف دی گئی۔

وکیل ورثا کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کی درخواست دینے والے ان کے خیرخواہ نہیں دشمن ہیں۔ درخواست گذار نے سوشل میڈیا پرعامر لیاقت کے لیے تضحیک آمیز پوسٹ لگائی۔

ڈاکٹرعامرلیاقت کی سابقہ اہلیہ بشری بی بی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے ہم پر جائداد کا الزام لگایا کسی نے کچھ کہا۔ ہم یہ چاہتے تھے کہ ان کی لاش کی تضحیک نہ ہو۔

انھوں نے کہا کہ دانیہ نے جو حرکت کی وہ سب کے سامنے ہے۔ دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے، سزا دلوا کر رہیں گے۔ ایف آئی اے میں معاملہ انکوائری کی اسٹیج پر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر