پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 16 رنز سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے شاندار 109 رنز بنائے،کپتان بابر اعظم 74 ،آغا سلمان ناقابل شکست 27 جبکہ شاداب خان نے ناقابل شکست 48 رنز کی اننگ کھیلی۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1559506987561455617?cxt=HHwWgsC4pfbVvaQrAAAA
نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن ون بیک اور بس ڈی لیڈی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ویوین کنگما نے 1 وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے۔
نیدر لینڈز کی جانب سے کپتان اسکوٹ ایڈورڈس ناقابل شکست 71 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، وکرم جیت سنگھ اور ٹوم کوپر نے 65،65 رنز بنائےجبکہ لوگن ون بیک نے 28 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد نواز اور محمد وسیم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
Haris Rauf gets the important breakthrough as he dismisses Tom Cooper ⚡
Netherlands are 160-4 in 31 overs 🏏#NEDvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/YbrqMkBFCT
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 16, 2022
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 18 اگست کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
