Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق چئیرمین نیب کی درخواست پرپی اے سی اورسیکریٹری قومی اسمبلی کو نوٹس جاری

Now Reading:

سابق چئیرمین نیب کی درخواست پرپی اے سی اورسیکریٹری قومی اسمبلی کو نوٹس جاری

فائل فوٹو

سابق چئیرمین نیب کی درخواست پرپی اے سی اورسیکریٹری قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیئرمین نیب جسٹس ریاٹائرڈ جاوید اقبال کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی طلبی اور عہدے سے ہٹانے کی سفارش کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق  نے وقفے کے بعد کیس کی سماعت دوبارہ شروع کی جبکہ درخواست گزارکے وکیل شعیب شاہین روسٹرم پرآگئے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ کون سا کیس ہے پہلے بھی اس طرح کے دو کیسز ہیں؟

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جسٹس ر جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کی سفارش معطل کرتے ہوئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اورسیکریٹری قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیے۔

Advertisement

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے 11 اگست تک جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سابق چیئرمین نیب جسٹس( ر) جاوید اقبال نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکرتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے 7 جولائی کے اجلاس میں سابق چیئرمین نیب پرسنگین الزامات لگائے گئے۔

سابق چئیرمین نیب نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ پی اے سی نے جاوید اقبال کو بطورچیئرمین انکوائری کمیشن جبری گمشدگی کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کر کے ہدایات جاری کیں۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی درخواست میں یہ بھی مؤقف پیش کیا گیا کہ چیئرمین پی اے سی اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ عدالت پی اے سی کے 7 جولائی کے کمیٹی منٹس کو کلعدم قرار دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر