Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کالعدم تصور ہوتی ہے، شرجیل میمن

Now Reading:

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کالعدم تصور ہوتی ہے، شرجیل میمن

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کالعدم تصور ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹا بیان حلفی دیا، سیاسی جماعت کا غیرملکی فنڈز لینا غیر قانونی ہے، عمران خان نوجوان نسل کو سڑکوں پرلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں کی توہین کرتے ہیں، انکے خلاف بیانات دیتے ہیں، پی ٹی آئی کے13 اکاؤنٹس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں، وفاق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد بھی نرمی سے کام لے رہا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کا کیس اوپن اینڈ شٹ ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کالعدم تصور ہوتی ہے۔

بعدازاں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس پر حلیم عادل شیخ نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ کے ساتھیوں اور بلاول بھٹو زرداری کے ساتھیوں کی تربیت شرجیل میمن سے دیکھی جاسکتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری جب بلیک پر سنیما کے ٹکٹ بیچتے تھے اس وقت عمران خان اسٹار تھے، صوبائی وزیر جب بس پر کنڈیکٹری کے دوران چرس سپلائی کرتے تھے اس وقت عمران خان جائیداد اور گاڑیوں کے مالک تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بلاول زرداری کی طرح سونے کا چمچ لیکر پیدا نہیں ہوئے اپنی محنت سے نام بنایا ہے، شرجیل میمن جیسا کرپٹ وزیر عمران خان کے خلاف بات کر رہا ہے، شرجیل میمن وہی ہیں جو گرفتاری کے ڈر سے عدالت کے واش روم میں چھپے رہے تھے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بے نامی اکاؤنٹس، جعلی اکاؤنٹس ایان علی کے لاج دلارے کرپشن پر لیکچر دے رہے ہیں؟ شرجیل میمن ملکی اداروں کو ایان علی نہ سمجھیں، ادارے آئین کے تابع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جتنی رقم عمران خان پر ثابت کر رہی ہیں اتنی تو زرداری صاحب روزانہ ایان علی اور بلاول کو شاپنگ کے لیے دیتے ہیں، شرجیل میمن اپنے زبان چلانے کے بجائے دماغ کا استعمال کریں، عمران خان کے خلاف روز 15 وزیر آکر پریس کانفرنسز کر رہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ شرجیل میمن بھڑکیں مارتے ہیں جب گرفتار ہوتے ہیں تو چھڑی اور ویل چیئر پر آجاتے ہیں، سندھ کی سب سے بڑی بیماری کے ہمنوا اپنے حدود میں رہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر