Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلستاں جوہرمیں خاتون پرتشدد کاکیس، تین ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

Now Reading:

گلستاں جوہرمیں خاتون پرتشدد کاکیس، تین ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

عدالت نے گلستاں جوہرمیں خاتون پرتشدد سے متعلق کیس میں تین ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیشن جج شرقی کی عدالت میں گلستاں جوہر میں نجی سیکیورٹی گارڈ کے خاتون پر تشدد سے متعلق کیس میں مقدمے میں نامزد تین ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے تین ملزمان عبد الناصر، عادل خان اور محمود خلیل کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے تینوں ملزمان کی ضمانت 30، 30 ہزار روپے میں منظورکرتے ہوئے تینوں ملزمان کو 16 اگست کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

وکیل ملزمان نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ تینوں ملزمان یونین کے ذمہ دار ہیں۔  جس وقت گارڈ نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا ملزمان موجود نہیں تھے۔

Advertisement

ملزمان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ خاتون مشکوک سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں۔

وکیل ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ رہائشیوں نے خاتون کے خلاف متعلقہ تھانے میں بھی شکایت بھی کررکھی تھی۔

کیس میں گرفتار سیکیورٹی گارڈ عادل جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں ہے جبکہ ملزمان کے خلاف متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ شاہراہِ فیصل تھانے میں درج ہے۔

دوسری جانب عدالت نے یوم آزادی کے موقع پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنےکے معاملے میں ملزم کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنےکا معاملہ

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر