
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی اور معاشی استحکام کے ساتھ آگے بڑھنا ہے یا نہیں یہ فیصلہ حکومت کریگی۔
اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کو اپنے ساتھ ملانے سے کچھ نہیں ہوگا اور ان کے خلاف جو نئے کیسز بنائے جارہے ہیں اس سے لگ رہا ہے کہ یہ لوگ گھبرائے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نامکمل ہے اور ملک کو بہتری کی طرف لے جانے کیلئے الیکشن کا اعلان کرنا ضروری ہے۔
پورا اسلام آباد اس وقت ایک محصور شہر کا منظر پیش کر رہا ہے نام نہاد فاشسٹ حکومت الیکش کمیشن کو استعمال کر کے اپوزیشن پر پابندی اور سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنا چاہتی ہے،اس حکومت سے نجات میں پاکستان کی نجات ہے، عوام پنجاب کے بعد اب اسلام آباد کو بھی آزاد کرانے کیلئے تیار ہیں
Advertisement— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 4, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے لئے ہم حکومت کے ساتھ بیٹھنے کے لئے تیار ہیں اس کیلئے بیک ڈوررابطوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے آج ہونے والے پرامن احتجاج کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کو کنٹینر لگا کر بندکردیا ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ کوئی جنگ ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News