Advertisement
Advertisement
Advertisement

بے باک اور نڈر صحافی جیسمین منظور کا پہلا پروگرام آج نشر ہوگا

Now Reading:

بے باک اور نڈر صحافی جیسمین منظور کا پہلا پروگرام آج نشر ہوگا

بے باک اور نڈر خاتون صحافی جیسمین منظور پاکستان کے مقبول ترین نیوز چینل بول نیوز پر ’’بس بہت ہوگیا‘‘ کے نام سے پروگرام کا آغاز کرنے جارہی ہیں اور ان کا پہلا شو آج شام 7 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔

بول نیوز کی  مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ملک کے نامور صحافی بھی ’’بول ٹیم‘‘ کا حصہ بننے کے لیے بے تاب ہیں اور صحافت کی دنیا کا ایک بڑا نام بے باک اور نڈر خاتون صحافی جیسمین منظور بھی بول نیوز کا حصہ بن گئی ہیں۔

اس سے قبل ’’بول نیٹ ورک‘‘ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک پرومو جاری کیا گیا تھا جس میں بول ٹیم کا حصہ بننے والی نامور خاتون صحافی کا نام نہیں بتایا گیا تھا اہم اب اس راز سے پردہ اٹھ چکا ہے کہ بول نیوز کا حصہ بننے والی خاتون صحافی کوئی اور نہیں بلکہ صحافتی دنیا میں وسیع تجربہ رکھنے والی نڈر اور بے باک خاتون جیسمین منظور ہیں۔

آپ ملک کے نامور چینلز میں صحافتی ذمہ داریاں سرانجام دے چکی ہیں اور آپ کے کام کو وسیع حلقے میں پسند کیا جاتا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر بھی آپ کی فین فالونگ لاکھوں میں ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ بول نیوز کی ریٹنگ تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور پاکستان کے نمبر ون نیوز چینل نے حال ہی میں ایک ناقابل یقین ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

چند روز قبل جب سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم میں حقیقی آزادی جلسے سے خطاب کررہے تھے تو اس دوران پاکستان بھر سے تمام ناظرین کی نظریں صرف ’’بول نیوز‘‘ پر جمی ہوئی تھیں۔

بول نیوز کی انتظامیہ ناظرین کے اعتماد پر تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتی ہے  اور یہ یقین دلاتی ہے کہ  ’’بول نیوز‘‘ آزادی صحافت کے لیے اپنی جدوجہد ایسے ہی جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ صدرٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
کزنز کی سیاست میں انٹری کے سوال پر بلاول کا ردعمل سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر