
پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 186 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
نیدر لینڈز کی جانب سے ڈی لیڈی 89 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، ٹوم کوپر 66، جبکہ کپتان اسکوٹ ایڈورڈز 5 رنز بناسکے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور محمد نواز نے 3،3 شکار کیے،نسیم شاہ 2 جبکہ محمد وسیم اور شاداب خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
نیدرلینڈز کی جانب سے دیا گیا ہدف پاکستان نے 34 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1560259395585716224?cxt=HHwWgMDR9erpk6crAAAA
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور آغا سلمان بلترتیب 69،50 رنز بنا کر ناقابل شکست رہےجبکہ کپتان بابر اعظم نے 57 رنز کی اننگ کھیلی۔
Pakistan are 112-3 after 26 overs 🏏
Mohammad Rizwan and Salman Ali Agha are the two batters in the middle as 🇵🇰 require 75 more runs for victory 🎯#NEDvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/wQO6hrRSHg
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 18, 2022
نیدر لینڈزز کی جانب سے ویون کنگما نے 2 جبکہ اریان ڈٹ نے 1 وکٹ حاصل کی۔
محمد نواز کو شاندار بولنگ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
.@mnawaz94 is adjudged player of the match for his splendid bowling figures of 3️⃣-4️⃣2️⃣ ✨#NEDvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/L14Y1tmX9k
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 18, 2022
واضح رہے کہ پاکہ پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 سے برتری حاصل کر لی ہے جبکہ دونوں ٹیموں کےدرمیان سیریز کا تیسرا میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News