Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف کا احتجاج، ریڈ زون کے راستوں کو سیل کردیا گیا

Now Reading:

تحریک انصاف کا احتجاج، ریڈ زون کے راستوں کو سیل کردیا گیا
ریڈ زون

پی ٹی آئی کے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے سینکڑوں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے ساتھ ریڈ زون کے راستوں کو سیل کر دیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں داخلے پر پابندی عائد ہے جس کی پیش نظر کسی بھی قسم کے احتجاج یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکام نے بتایا کہ قانونِ کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

سرکاری ملازمین، میڈیا اور عدالتوں میں  پیش ہونے والے سائلین مارگلہ  روڈ استعمال کریں جبکہ ڈپلومیٹک انکلیو میں داخلہ کےلیے تھرڈ روڈ استعمال کی جائے گی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ تحریک انصاف احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانا چاہتی ہے لیکن انہوں نے کل قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔

Advertisement

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام ہائی کورٹ نے ریڈ زون میں احتجاج پر پابندی عائد کی ہوئی ہے ، اس لیے کسی بھی جماعت یا گروہ کو ریڈ زون یا الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی تاہم اگر کسی نے زبردستی کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے صدر دفتر کے باہر ریلی نکالنے کی اپیل کی تھی تاکہ چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سکندر سلطان راجہ کے استعفے کا مطالبہ کیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر