Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابرغوری کیخلاف خفیہ انکوائریوں کی مکمل تفصیلات طلب

Now Reading:

بابرغوری کیخلاف خفیہ انکوائریوں کی مکمل تفصیلات طلب
بابر غوری

سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کے رہنما بابرغوری کیخلاف خفیہ انکوائریوں اورانوسٹی گیشنزکی مکمل تفصیلات طلب کرلیں۔ 

سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیوایم رہنما بابرغوری کے خلاف جاری خفیہ انکوئریوں اور انوسٹی گیشن کے معاملے پرسماعت کے دوران عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے سابق وفاقی وزیربابرغوری کے خلاف جاری خفیہ انکوائریوں اور انوسٹی گیشنز کی مکمل تفصیلات طلب کرتے ہوئے فریقین کو 4 اکتوبر کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس کے کے آغا نے پوچھا درخواست گزار اس وقت کہاں ہے؟ شبیر شاہ ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ وہ اس وقت دبئی میں ہیں۔

عدالت نے کہا کہ بابرغوری کو عدالت میں پیش ہونا چاہیے تھا۔

Advertisement

وکیل درخواست گزار شیرشاہ ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ بابرغوری جب کراچی ائیرپورٹ پہنچے تو انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے گرفتاری کے تین دن بعد باہرغوری کو بے گناہ قرار دے دیا تھا۔

عدالت نے پوچھا کہ اب اس عدالت سے آپ کیا چاہتے ہیں؟

شبیرشاہ ایڈووکیٹ نے جواب دیا بابرغوری کے خلاف جو بھی خفیہ تحقیقات جاری ہیں تفصیلات طلب کی جائیں۔

واضح رہے کہ بابرغوری نے سندھ ہائیکورٹ سے نیب ریفرنس اور منی لانڈرنگ کیس میں حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے۔ بیرون ملک واپسی پر انہیں کراچی ایئر پورٹ سے سات جولائی کو گرفتارکیا گیا تھا۔

گرفتاری پر پولیس کے خلاف توہین درخواست دائر کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر