 
                                                                              وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایچ ای سی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعات کے نصاب کو جاب مارکیٹ سے ہم آہنگ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نئے چئیرمین ڈاکٹر مختار احمد کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبہ کو جدید رحجانات اور تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے اور بیرون ملک وظائف کے لئے ترجیحی شعبوں اور بہترین یونیورسٹیز کا انتخاب کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جامعات کے اکیڈمک اور کارکردگی آڈٹ کے نظام کے ذریعے مسابقتی عمل مرتب کیا جائے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان امریکہ نالج راہداری منصوبہ سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے امیدواروں کا انتخاب کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشی بحران کے باوجود ایچ ای سی کے لئے وافر فنڈز فراہم کئے گئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ڈاکٹر اے کیو خان میٹلرجی انسٹیٹیوٹ کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
اس موقع پر وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے ڈاکٹر مختار احمد کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 