گلستان جوہرمیں خاتون پرتشدد کے معاملے پرعدالت نے ملزم گارڈ کو ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں گلستان جوہر میں گارڈ کے خاتون پرتشدد کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے گرفتار ملزم سیکیورٹی گارڈ کو عدالت میں پیش کردیا۔ تفتیشی افسرنے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پرعدالت نے ملزم کو 13 اگست تک پولیس کے حوالے کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
واضح رہے کہ گارڈ کی جانب سے خاتون پرتشدد کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر کراچی پولیس چیف نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔
واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ شارع فیصل میں درج ہے۔
دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں کمسن بچے کی حوالگی سے متعلق والدہ کی درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے بچہ والدہ کے حوالے کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی جس کے بعد احاطہ عدالت میں فریقین آپس میں گھتم گھتا ہوگئے۔
کمرہ عدالت کے باہر بچہ چھن جانے پر خاتون نے چیخ و پکارکی، سیکیورٹی اہلکاروں کی مداخلت پر فریقین کو چھڑا لیا گیا۔
متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ بچہ ہم نے تین سال پہلے گود لیا تھا۔
عدالت نے بچے کو جنم دینے والی خاتون اقرا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بچہ گود لینے والی خاتون عظمیٰ کے حوالے کرنے کی ہدایت کردی۔
والدہ کہا کہنا تھا کہ بچے کے لیے تین برس لڑ رہے ہیں تنگ آ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
