
انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے لیگی رہنما نذیر چوہان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما نذیرچوہان سمیت دیگر ملزمان کی بعد ازگرفتاری ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔
انسداددہشت گردی عدالت کی جج عبہرگل نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
درخواست میں عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا گیا کہ جوہر ٹاؤن پولیس نے بلا جواز مقدمہ میں گرفتار کر رکھا ہے۔ جھوٹے مقدمہ سے کوئی تعلق نہیں، دوران تفتیش بھی وقوعہ سے تعلق ثابت نہیں ہوا۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس تفتیش مکمل ہو چکی، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا جا چکا ہے۔
نذیر چوہان نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ کیس کے فیصلے تک جیل میں بلاجواز قید رکھنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ نذیرچوہان سمیت دیگر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
لیگی رہنما نذیر چوہان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف پولیس پارٹی پر حملے کا الزام ہے۔
دوسری جانب عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے خلاف درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News