Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیلابی گزرگاہوں پرتجاوزات کےخلاف درخواست پرسماعت دوہفتوں کےلیےملتوی

Now Reading:

سیلابی گزرگاہوں پرتجاوزات کےخلاف درخواست پرسماعت دوہفتوں کےلیےملتوی
سندھ ہائی کورٹ

غیرقانونی تعمیرات؛ کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور ایس ایس پی ملیر سے جواب طلب

عدالت نے سیلابی گزرگاہوں پرتجاوزات کےخلاف درخواست پرسماعت دوہفتوں کےلیےملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سیلابی گزرگاہوں پر تجاوزات کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ ابھی سیلاب آیا ہوا ہے اور ہم انتظامیہ کو یہ کام کرنے کا کہہ دیں؟

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی سیلاب آرہا ہے، دیکھیں گڈو بیراج اور سکھر بیراج میں کتنی کیوسک پانی ہے؟ لوگ سیلاب میں الجھے ہوئے ہیں اور پوری مشینری کو یہاں بلا لیں؟

وکیل درخواست گزارایڈووکیٹ رفیق کلہوڑو نے مؤقف اپنایا کہ اگر تجاوزات ختم نہ ہوئیں تو سیلاب کے نقصانات بہت بڑھ جائیں گے۔

وکیل نے دلائل دیے کہ سپریم کورٹ نے 2010 کے سیلاب کے دوران تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیا تھا جس پرعدالت نے ریمارکس دیے کہ سیلاب کے نقصانات سامنے آنے دیں پھر دیکھیں گے۔

Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے سماعت دوہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔

این جی اوزکی رجسٹریشن اورفنڈزکے استعمال کی تفصیلات طلب کرنے کا معاملہ

دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے این جی اوز کی رجسٹریشن اور فنڈز کے استعمال کی تفصیلات طلب کرنے کے معاملے پرسندھ ہائیکورٹ میں پائلرسمیت درجنوں این جی اوز کی حکومت کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

این جی اوز نے سندھ چیئرٹی رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن ایکٹ 2019اور وفاقی حکومت کی پابندیوں کو چیلنج کیا ہے جس پرعدالت نے درخواست گزاروں کے وکلا کو دلائل کے لیے آخری مہلت دے دی۔

جسٹس جنید غفار نے کہا کہ آئندہ سماعت پر دلائل نہ دیے گئے تو حکم امتناعی واپس لے لیں گے۔

عدالت نے ستمبر کے دوسرے ہفتے میں وکلا سے دلائل طلب کرلیے۔

Advertisement

واضح رہے کہ عدالت نے حکومت کو درخواست گزار این جی اوز کے خلاف کارروائی سے روک رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر