لانگ مارچ کے دورا توڑپھوڑاور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں تحریک انصاف کےرہنماؤں نے اپنی ضمانت کی درخواستیں واپس لیں۔
تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت لاہور میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس پرسماعت ہوئی۔
تحریک انصاف کی جانب سے برہان معظم ملک ایڈووکیٹ نے عدالت کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے تفتیش میں بے گناہ قراردے دیا ہے۔ عدالت سے ضمانت کی درخواستیں واپس لینا چاہتے ہیں۔
لاہور کی مقامی عدالت کے جج نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی درخواستیں واپس لینے پرنمٹا دیں۔
تحریک انصاف کے 13 رہنماؤں جنھوں نے اپنی ضمانت کی درخواستیں واپس لیں ان میں حماد اظہر، یاسر گیلانی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عندلیب عباس، جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید، اعجاز چودھری، ندیم عباس بارا، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید سمیت دیگر شامل ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کےخلاف تھانہ شفیق آباد میں درج مقدمہ تھا۔
اس موقع پرعدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں رہنما تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جتنے بھی جھوٹے مقدمات بنائے گئے ان میں ہم عدالت سے سرخرو ہوئے۔ اصل کامیابی اسلام آباد پر قبضہ کرنے والوں کو نکالنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ گیارہ جماعتوں کے پاس آدھا کلومیٹر اسلام آباد کا علاقہ رہ گیا یے۔ جلد ان سے مکمل نجات ملے گی ہم حقیقی آزادی کی طرف گامزن ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
