Advertisement
Advertisement
Advertisement

حلقہ بندیوں سےمتعلق ایم کیو ایم کی چھ درخواستوں پرسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

Now Reading:

حلقہ بندیوں سےمتعلق ایم کیو ایم کی چھ درخواستوں پرسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی
سندھ ہائی کورٹ

غیرقانونی تعمیرات؛ کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور ایس ایس پی ملیر سے جواب طلب

عدالت نے حلقہ بندیوں سےمتعلق ایم کیو ایم کی چھ درخواستوں پرسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

کراچی کے مختلف اضلاع کی حلقہ بندیوں کیخلاف چھ درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے مختلف اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیوایم کی  چھ درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق سپریم کورٹ نے بھی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔

وکیل درخواست گزارنے کہا کہ موجودہ درخواستیں ووٹرزکی جانب سے ڈیلیمیٹیشن اپیلیٹ اتھارٹی کے فیصلے کے خلاف ہیں۔ جب تک سپریم کورٹ کا حکم نامہ پیش نہیں کریں گے کوئی نیا حکم جاری نہیں کرسکتے۔

Advertisement

عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی نقل پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

درخواست میں الیکشن کمیشن پاکستان، صوبائی الیکشن کمیشن، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

ڈاکٹر شہاب امام ایڈووکیٹ نے مؤقف پیش کیا کہ ضلع غربی میں یوسیز اور ٹاونز کی تشکیل  غلط اور بدنیتی پر مبنی ہے، اورنگی ٹاون، مومن آباد، بلدیہ، نارتھ ناظم آباد اور شاہ فیصل کالونی میں حلقہ بندیاں انتہائی غلط ہیں۔

وکیل ایم کیو ایم نے کہا کہ اپیلیٹ اتھارٹی نے بھی ہمارا موقف نہیں سنا،  یہ غیر منصفانہ عمل ہے۔ اگر حلقہ بندیاں درست نا ہوئیں تو انتخابات منصفانہ نہیں ہوں گے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات شروع ہونے ہی والے ہیں، درخواستوں  کا فیصلہ جلد کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر