
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہماری حکومت اور عدلیہ آزاد نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کوئٹہ پریس کلب میں منعقد امت مسلمہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت امریکا کنٹرول کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں وزیر اعظم نے درخواست دی کے مزید20 سال سودی نظام چلنے دیا جائے، ہماری حکومت، عدلیہ اور میڈیا کوئی آزاد نہیں ہے ۔
سراج الحق نے کہا کہ22 کروڑ عوام کو عالمی طاقتوں نے یرغمال بنایا ہے، اس وقت علماء کرام پر بہت اہم و بھاری ذمہ داری ہے، علماء کرام کے پیچھے عوام باوضو نماز ادا کرتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ علماء کے فتووں پر عوام عمل پیرا ہوتے ہیں، علماء کرام ملک کی بہتری میں کردار ادا کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News