
ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی کے بعد 937 افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں مکانات بہہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے 14 جون سے جاری موسلا دھار بارشوں کی تباہی کی حالیہ رپورٹ جاری کردہ گئی ہے۔
جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 14 جون سے جاری موسلا دھار بارشوں سے اموات کی تعداد 937 ہو گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں 343 بچے اور 198 عورتیں شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہی کے باعث 6 لاکھ 70 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 145 پُل منہدم، 3 ہزار 82 کلو میٹر لمبی ریلوے لائن بھی متاثر ہوئیں۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ سیلاب نے 30 ملین افراد کو متاثر کیا جس کے باعث سیلاب زدگان کی اکثریت اپنے گھربار چھوڑنے پر مجبور ہو گئی ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی وجہ سے ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ عالمی اداروں نے سیلاب زدگان کے 520 ملین ڈالر کی خوراک اور امداد دینے کا اعلان کیا جبکہ عالمی بینک نے پاکستان کے سیلاب زدگان کےلئے 350 ملین دینے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News