Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب آفس حملہ کیس میں لیگی رہنماؤں کی قبل از گرفتاری  ضمانت منظور

Now Reading:

نیب آفس حملہ کیس میں لیگی رہنماؤں کی قبل از گرفتاری  ضمانت منظور
مسلم لیگ ن عدالت

عدالت نے نیب آفس حملہ کیس میں لیگی رہنماؤں کی قبل از گرفتاری  ضمانت منظورکر لی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے نیب آفس حملہ کیس میں  لیگی رہنماؤں کی قبل از گرفتاری  ضمانت منظورکرتے ہوئے پولیس کو دونوں رہنماؤں کو 5 ستمبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

لیگی رہنماؤں یاسین سوہل اور احسن رضا خان نے عبوری ضمانت لی۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایک ایک لاکھ  کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے  آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

Advertisement

نذیرچوہان کو نوٹس بھجوانے کا معاملہ

دوسری جانب لاہورہائی کورٹ میں ن لیگی رہنما نذیرچوہان کو پولیس کی جانب سے نوٹس بھجوانے کے معاملے پرعدالت نے ایس پی آپریشنز کو معاملے کی خود انکوائری کی ہدایت کردی۔

جسٹس محمد شان گل نے لیگی رہنما نذیرچوہان کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نذیرچوہان نجی ہاؤسنگ اسکیم کے مالک ہیں۔ انتخابات میں حصہ لینے سے پہلے ان کےخلاف کسی درخواست کا کوئی وجود نہیں تھا۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ انتخابی امیدوار کےطور پر سامنے آتے ہی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ہاؤسنگ اسکیم میں شہریوں کے نام سے فراڈ کی جھوٹی درخواستیں جمع کرائی گئیں۔ اے ایس پی کی جانب سے نوٹس بھجوا کر ہراساں کیا جا رہا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کو ہراساں کرنے سے روکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر