اسلام آباد(محمد اویس) مسافر ٹرینوں میں غیر اخلاقی ڈانس پارٹیوں کے ویڈیوز آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ، تیزگام ایکسپریس کے بعد سرسید ایکسپریس میں بھی ڈانس پارٹی کاانعقاد کیا گیا۔
ڈانس پارٹی ڈائننگ کار میں کی گئی، ڈانس پارٹی پرائیوٹ کمپنیوں کے حوالے کی جانے والی ٹرنیوں میں ہورہی ہیں۔
نجی کمپنیوں نے مسافروں کا راغب کرنے کے لیے اس قسم کی غیر اخلاقی سستی تشہیر شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ 17اگست کو تیز گام ایکسپریس میں 14اگست کو ہونے والی ڈانس پارٹی کی دو ویڈیوز سامنے آئیں تھیں جس میں دو خواتین ڈائننگ کار میں ڈانس کررہی تھیں جبکہ نجی کمپنی این سی ایس کے ملازمین ڈائننگ کار میں موجود تھے۔
اس کا وفاقی وزیر نے نوٹس لیا تھا مگر 18اگست کو تیز گام ایکسپریس کے بعد سرسید ایکسپریس میں ہونے والی ڈانس پارٹی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں مسافر بھی ڈائننگ کار میں موجود ہیں۔
سرسید ایکسپریس کی نجی کمپنی راس لاجسٹک چلارہی ہے، ریلوے افسران نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس طرح کے واقعات ریلوے میں کبھی نہیں ہوئے ہیں اور یہ ریلوے کی بدنامی کاباعث بن رہے ہیں۔
ترجمان ریلوے کا کہنا تھا کہ ٹرنیوں کو ایسے لوگوں کے حوالے کردیا جائے جن کا اس فیلڈ میں کوئی تجربہ نہ ہو تو اس طرح کے وقعات ہی ہوں گے ۔
ترجمان ریلوے نے کہا کہ سرسید ایکسپریس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہم نے سرسید ایکسپریس چلانے والی نجی کمپنی کو بھی نوٹس دے دیا ہے کہ وہ سات دن کے اندر اس واقع پر اپنی صفائی پیش کریں جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف ایکشن لیاجائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
