Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘پاکستان تحریک انصاف عوام کی خدمت پر مکمل یقین رکھتی ہے’

Now Reading:

‘پاکستان تحریک انصاف عوام کی خدمت پر مکمل یقین رکھتی ہے’

صدر پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی خدمت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف وسطی پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کی لاہوردفترمیں مختلف اضلاع کی ڈسٹرکٹ باڈیزکے ممبران سے اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

ملاقات میں ضلع قصوراور ضلع شیخورہ کی ڈسٹرکٹ باڈیزکے ممبران نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر عظیم الدین،اعجاز منہاس،شنیلہ علی، بلال ورک،سرفراز ودیگر ممبران موجود تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں عام انتخابات کیلئے بالکل تیار ہے کیونکہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔

Advertisement

ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستانی عوام کے دل میں بستے ہیں، تمام اضلاع میں دورہ کرکے تنظیم سازی کے مرحلہ کوجلد مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستانی قوم کو نیا اور خوشحال پاکستان کا خواب دیا اور اب پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو معاشی بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی خدمت پر مکمل یقین رکھتی ہے، سیاسی مخالفین کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خا ن کی قیادت میں پاکستانی عوام کی بے مثال خدمت کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر