
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا، عمران خان ملک کے 17 شہروں میں عظیم الشان جلسوں سے مخاطب ہونگے۔
21 اگست بروز اتوار راولپنڈی میں عمران خان بڑے جلسہ عام سے مخاطب ہونگے جبکہ 24 اگست بروز بدھ ہری پور میں تحریک انصاف کا جلسہ ہو گا،عمران خان خطاب کریں گے۔
26 اگست بروز جمعہ کراچی میں عمران خان جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ 27 اگست ہفتے کے دن سکھر میں تحریک انصاف کا جلسہ ہو گا،عمران خان خطاب کریں گے۔
28 اگست کو بروز اتوار عمران خان پشاور میں پاور شو سے مخاطب ہونگے جبکہ 29 اگست پیر کے روز جہلم میں تحریک انصاف کا جلسہ منعقد ہو گا،عمران خان مخاطب ہونگے۔
31 اگست بروز بدھ عمران خان اٹک میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ یکم ستمبر بروز جمعرات سرگودھا میں تحریک انصاف کا عظیم الشان جلسہ منعقد ہوگا جس میں عمران خان خطاب کریں گے۔
2 ستمبر بروز جمعہ عمران خان گجرات میں جلسے سے مخاطب ہونگے جبکہ 3 ستمبر ہفتے کے دن چئیرمین تحریک انصاف بھاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
4 ستمبر بروز اتوار عمران خان فیصل آباد میں جلسے میں عوام سے مخاطب ہونگے جبکہ 6 ستمبر بروز منگل تحریک انصاف مردان میں پاور شو کرے گی،عمران خان عوام سے مخاطب ہونگے۔
7 ستمبر بروز بدھ عمران خان بہاولنگر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ 8 ستمبر جمعرات کے دن عمران خان ملتان میں عوامی اجتماع سے مخاطب ہونگے۔
9 ستمبر بروز جمعہ عمران خان شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ 10 ستمبر بروز ہفتہ عمران خان گجرانوالہ اور 11 ستمبر بروز اتوار عمران خان کوئٹہ میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔
‘پی ٹی آئی کا کل کراچی میں ہونے والا جلسہ منسوخ’
شدید بارشوں اور خراب موسم کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کل 19 اگست کو کراچی میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کل کراچی کا دورہ بارشوں کی وجہ سے ملتوی ہوگیا ہے، بارشوں کی پیش گوئی کے باعث جلسہ انتظامات میں پریشانی کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کراچی نے 19اگست کو شاہراہ قائدین پر جلسے کا اعلان کیا تھا جس سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی خطاب کرنا تھا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 13اگست کی رات لاہور میں ہونیوالے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کراچی اور حیدرآباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں حکومت کیخلاف جلسوں کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News