Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئٹہ سمیت بلوچستان کا بڑا حصہ بجلی سے محروم

Now Reading:

کوئٹہ سمیت بلوچستان کا بڑا حصہ بجلی سے محروم
بجلی کی بحالی

بجلی

حالیہ بارشوں میں 13 ٹاورزگرنے سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد صوبے کے بیشترعلاقے بجلی سے محروم ہیں۔ کیسکو کی نااہلی کے باعث کوئٹہ کو صرف وقفے وقفے سے چھ سے آٹھ گھنٹے بجلی فراہم ہوتی ہے۔ صوبے کے 32 اضلاع گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی سے محروم ہیں۔

 

اس سلسلے میں کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بی بی نانی پل کے قریب این ٹی ڈی سی کے 220kvکے 10ٹاورگرگئے۔   132kv سبی، کوئٹہ ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کی مرمت وبحالی کا کام جاری ہے۔

کیسکو حکام کے مطابق اس وقت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ برقی قلت کو مدنظررکھتے ہوئے کوئٹہ شہر کے تمام فیڈروں کوضرورت کے مطابق باری باری بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

Advertisement

کیسکیو حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ سبی ٹو کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی بندش سے کیسکوسسٹم پر بوجھ زیادہ ہونے سے برقی قلت کا سامناہے۔ جمعہ تک 132kvسبّی ٹو کوئٹہ ڈبل سرکٹ کاکام مکمل ہوگا۔جس کے بعداس ٹرانسمیشن لائن سے بجلی بحال کردی جائے گی۔

کیسکو کے مطابق خضدار، وڈھ، باغبانہ، قلات، نال، زہری، بسیمہ، گدر، منگوچر، سوراب گرڈ اسٹیشنز سے منسلک علاقوں کوبجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے۔ مستونگ، نوشکی، چاغی، خاران اوردالبندین کے علاقوں کوبھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ لورلائی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، پشین، چمن کو یومیہ 2 گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر