Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی جیب کی تلاشی میں آٹھ سال لگے ہیں، طلال چوہدری

Now Reading:

عمران خان کی جیب کی تلاشی میں آٹھ سال لگے ہیں، طلال چوہدری
طلال چوہدری

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیب کی تلاشی میں آٹھ سال لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے وطن کے لیے قربانی دی۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ فیصلے پر کہوں گا کہ خوشی کا دن نہیں بلکہ ماتم کا دن ہے،2013 اور 18 کے الیکشن پر سوال اٹھ چکا ہے، جس سے سی پیک کو روکا گیا، دوسروں کے لیے روز سماعت و تاریخ ہوتی لیکن خان صاحب کے فیصلے پر آٹھ سال لگ گئے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جاہل لوگ کہتے ہیں ممنوعہ فنڈنگ ہے، یہ اندھا نہیں نابینا ہے، فارن فنڈنگ سے منہ کالا ہوگیا، ابھی گدھے پر نہیں بٹھایا گیا آپ جھوٹے اور مکار ثابت ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ تفصیلی فیصلہ، 13 اکاؤنٹس خفیہ، حلفنامے میں غلط بیانی

Advertisement

 مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ یہ بار بار کہہ رہے الیکشن کمیشن سب ویب سائٹ پر ڈالے تو آپ نے دیا ہی کچھ نہیں، خان صاحب تلاشی نہیں دیتے رہے کیونکہ ایک جیب میں اسرائیلی دوسری میں بھارتی پیسہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جیب کی تلاشی میں آٹھ سال لگے ہیں، خان صاحب کے اکاؤنٹ میں ملین ڈالر آتے رہے انہیں پتہ ہی نہیں، ہزار دو ہزار روپے نہیں 13 اکاؤنٹ چھپائے گئے۔

 طلال چوہدری نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے پیسے سے دھرنا اور علیمہ کے فلیٹ سے گھر تک چلتے گئے، شیخ رشید کہتے ہیں ایک سماعت میں یہ فارن فنڈنگ کیس اڑ جائے گا، خان صاحب فارن فنڈنگ کسی مسجد کا اکاؤنٹ نہیں، ایک ہزار نہیں کئی ملین ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ سزا کا تعین باقی ہے جرم ثابت ہو چکا ہے، عمران خان صادق و امین نہیں اس نے خود پر خول چڑھایا ہوا ہے، سزا کا تعین ہونا چاہیے اب آٹھ سال نہیں لگنے چاہئیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر