
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کور کمانڈر سمیت 6 افسران کی شہادت پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وطن کے بیٹے قوم کا فخر ہیں اور پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔
Nation is deeply grieved on the martyrdom of Lt. General Sarfraz Ali & 5 other officers of Pakistan Army. They were doing a sacred duty of providing relief to flood affectees. Will remain eternally indebted to these sons of soil. My heartfelt condolences to the bereaved families!
Advertisement— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 2, 2022
انہوں نے کہا کہ وطن کے بیٹوں نے جانیں ہم وطنوں کی زندگیاں بچانے کیلئے دیں ہیں، پوری قوم حادثے پرانتہائی افسردہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز بہترین پروفیشنل، فرض شناس اور قابل افسر، انتہائی ایماندار اور اچھے انسان تھے۔
وزیراعظم نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرتی کے فرزندوں کے ہمیشہ مقروض رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News