Advertisement
Advertisement
Advertisement

کم عمرشادی کا معاملہ، ظہیراحمد کی توہین عدالت کی درخواست پردلائل طلب 

Now Reading:

کم عمرشادی کا معاملہ، ظہیراحمد کی توہین عدالت کی درخواست پردلائل طلب 
سندھ ہائی کورٹ

غیرقانونی تعمیرات؛ کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور ایس ایس پی ملیر سے جواب طلب

کم عمرشادی کے معاملے پرعدالت نے ملزم ظہیراحمد کی توہین عدالت کی درخواست پردلائل طلب کرلیے۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کم عمری کی شادی سے متعلق کیس میں ظہیر احمد کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے مغویہ کی بازیابی کے کیس میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا تھا کہ چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ کا کیس نہیں بنتا ہے۔

ظہراحمد کی جانب سے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ تفتیشی افسر کی جانب سے پروگراس رپورٹ جمع کرائی گئی ہے۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ عدالتی حکم عدولی نہیں ہوئی پولیس مقدمہ کررہی ہے وہ جانے اور خدا جانے۔

Advertisement

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ تفتیشی افسر نے چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ کی سیکشن بھی لگائی ہے جس پر جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ عدالتی احکامات کی کہاں خلاف ورزی ہوئی ہے وہ بتائیں۔

وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ مجھے تیاری کے لیے مہلت دی جائے۔

عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر 18 اگست کو دلائل طلب کرلیے۔

درخواست میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور کیس کے تفتیشی افسر سعید رند کو فریق بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب سٹی کورٹ کراچی میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں ملزم ظہیر کی جانب سے لڑکی کے بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

Advertisement

 کیس کا مرکزی ملزم ظہیر اور شبیر عبوری ضمانت پر ہیں جبکہ مقدمے میں نکاح خواں اور گواہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر