
چیف الیکشن کمیشن کوعہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھجوا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمیشن کوعہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس اوورسیز پاکستانی اسلم ملک نے بھجوایا۔
چیف الیکشن کمیشن کو ہٹانے کے ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ چیف الیکشن کمیشن اور ممبران کو عہدے سے ہٹایا جائے۔
اوورسیز پاکستانی اسلم ملک نے ریفرنس میں مؤقف پیش کیا کہ پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن مس کنڈکٹ کا مرتکب ہوا۔ اوورسیز پاکستانیوں کو غیر ملکی قرار دے کر ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی گٸی۔
ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ آٸین کے خلاف ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے اپنے حلف سے روگردانی کی۔
اوورسیزپاکستانی کی جانب سے ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا کہ ماضی میں الیکشن کمیشن نے ایسے کٸی فیصلے کیے جو مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتے ہیں۔ مخصوص نشستوں پر بھی آٸین سے ہٹ کر فیصلہ دیا گیا۔
اسلم ملک نے ریفرنس استدعا کی کہ سپریم جوڈیشل کونسل چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس واپس لے لیا تھا۔ ریفرنس میں مزید قانونی پہلووں کو اجاگر کرنے کیلئے واپس لیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News