سام سنگ کی ’اندرونی‘ خبروں پر نظر رکھنے والے تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ سام سنگ تیزی سے کیمرہ سینسر کو طاقتور بنارہا ہے اور اگلے برس سام سنگ گیلکسی ایس 23 الٹرا کیمرے میں 200 میگاپکسل کیمرہ متوقع ہے۔ ایس 23 الٹرااگلے برس سام سنگ کا مرکزی فون ہوگا۔
اس سینسر کا نام آئسوسیل ایچ پی ٹو رکھا گیا ہے جو کچھ عجیب ہے کیونکہ اس سے قبل ایچ پی تھری پہلے ہی منظرِعام پر آچکا ہے۔
جہاں تک آئسوسیل ایچ پی ون کا تعلق ہے تو وہ شاید اسی ماہ ہم موٹرولا کے اسمارٹ فون میں دیکھ سکیں گے۔ تاہم آئیسو سیل ایچ پی تھری میں پوری کوشش کی گئی ہے کہ فوری اور تیز آٹوفوکس پو جس کی کمی محسوس کی جاتی ہے۔ تاہم سام سنگ ایس 23 الٹرا میں دوسرا کیمرہ پیری اسکوپ طرز کا ہوگا جس کی قوت 10 میگاپکسل رکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
