Advertisement
Advertisement
Advertisement

تباہ کن بارشوں نے بڑے پیمانے پر تبائی مچائی ہے، پرویز اشرف

Now Reading:

تباہ کن بارشوں نے بڑے پیمانے پر تبائی مچائی ہے، پرویز اشرف
اسپیکر قومی اسمبلی

پیپلز پارٹی عوامی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے، راجہ پرویز اشرف

پرویز اشرف نےکہا ہے کہ تباہ کن بارشوں نے بڑے پیمانے پر تبائی مچائی ہے۔

  تفصیلات کے مطابق ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ سینٹوپ کا اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ترک اسپیکر نے تباہ کن سیلاب  کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے سیلاب زدگان کی بروقت امداد پر اپنے ترک ہم منصب اور ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جون 2022 کے بعد پاکستان میں ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ بارشیں ہوئیں ہیں۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ تباہ کن بارشوں نے بڑے پیمانے پر تبائی مچائی ہے، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے انسانی جانوں، معیشت، مویشیوں، املاک اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترکی مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک پاکستان کی ہر ممکن مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

پرویز اشرف نے کہا کہ انفراسٹرکچر کو پہنچنے والا نقصان لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی میں رکاوٹ کی وجہ بنی، ترکی کی پارلیمنٹ اور عوام نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپنے ترک ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکی آزمائش کی گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں۔

  اس موقع پر ترک اسپیکر نے پاکستان کی حکومت، پارلیمنٹ اور عوام کے ساتھ اپنی دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی یک جان دو قالب کی مانند ہیں۔

ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ سینٹوپ نے مزید کہا کہ ترک عوام کے دل پاکستان میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ترک حکومت اور عوام قدرتی آفت کے دوران اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر