
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے رواں برس صوبے کی تمام تحصیلوں میں ریسکیو1122 کو توسیع دینے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ رواں برس پنجاب کی مزید 86تحصیلوں میں ایمرجنسی سروس کادائرہ کاربڑھایاجائے گا-۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ایمرجنسی سروس کی توسیع پنجاب کی تمام تحصیلوں تک کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ موٹر بائیک ریسکیو سروس کادائرہ کار رواں برس پنجاب کے مزید 27اضلاع تک بڑھا یاجائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس شروع کی ہے جو کہ صوبے کا قابل قدر او رباعث فخر ادارہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے سابق دور میں اس مایہ ناز ادارے کی بنیاد رکھی گئی اور آج یہ ادارہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی پہچان رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیورز کا کام صرف ڈیوٹی نہیں بلکہ یہ انسانیت کی خدمت کے مترادف ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News