Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ اینڈروئیڈ صارفین کے لیے دو نئے اچھوتے فیچرز

Now Reading:

واٹس ایپ اینڈروئیڈ صارفین کے لیے دو نئے اچھوتے فیچرز
واٹس ایپ

دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی مقبولیت کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ یہ اپنے استعمال کنندگان کے لیے تواترکے ساتھ نت نئے فیچرزاورسیکیورٹی اپ ڈیٹس جاری کرتی رہتی ہے۔

واٹس ایپ میں آنے والی تبدیلیوں پرنظررکھنے والی ویب سائٹ وے بی ٹا انفوکے مطابق واٹس ایپ نے گروپ ایڈمنزکومزید با اختیاربنانے کے لیے ایک نیا فیچرپیش کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کی اینڈروئیڈ صارفین کے لیے وائس نوٹ میں اہم تبدیلیاں

جس کی بدولت اب ایڈمنزکسی بھی ناپسندیدہ تصویر، ویڈیو، آڈیواورپیغام کوڈیلیٹ کرنے کے اہل ہوجائیں گے۔

WhatsApp Will Soon Let Group Admins Delete Messages for Everyone on Android: Report

Advertisement

واٹس ایپ نے اس فیچرکو فی الحال اینڈروئیڈ بی ٹا ٹیسٹرکے لیے جاری کیا ہے۔ تاہم، اگلے مرحلے میں اسے تمام صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔

اس بابت واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ گروپ کوزیادہ بہترطریقے سے چلانے کے لیے ایڈمنزکو بااختیاربنانا ضروری تھا، کیوں کہ اس وقت گروپ ایڈمنزکے لیے فضول اورغیرضروری اور غیرمتعلقہ پیغامات کوروکنا درد سرہے۔

اس صورت میں ایڈمن کے صرف ایک ہی آپشن بچتا ہے کہ وہ گروپ سیٹنگ میں پیغامات بھیجنے کی سہولت صرف ’ ایڈمن اونلی‘ تک محدود کردیں، لیکن اس میں دوطرفہ ابلاغ نہیں ہوپاتا اوربعض اوقات گروپ کا مقصد ہی ختم ہوجاتا ہے۔

وے بی ٹا انفو کے مطابق گروپ ایڈمن کی جانب سے حذف ( ڈیلیٹ) کیے جانے والے پیغام کا گروپ میں شامل سارے ارکان کو پتا چل جائے گا ۔

واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کی تیاری پرگزشتہ ایک سال سے کام کیا جارہا تھا اورامید ہے کہ اسے آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں تمام استعمال کنندگان کے لیے جاری کردیا جائے گا۔

جب کہ ابھی تک اس بارے میں بھی کوئی تٖفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں کہ آئی اوایس صارفین کے لیے اس اہم فیچرکوکب تک جاری کیا جائے گا۔

Advertisement

اس کے علاوہ واٹس ایپ ان ایپ اناؤسمنٹ کے فیچرپربھی کام کررہا ہے۔ ایک چیٹ بوٹ کی طرح کام کرنے والے اس فیچرمیں ایپلی کیشن کے اندرہی اناؤسمنٹ کی جاسکے گی۔ اس فیچرکوابھی اینڈروئیڈ بی ٹا صارفین کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

تاہم، تمام استعمال کنندگان کے کے لیے اسے کب تک جاری کیا جائے گا، اس بابت کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر