
ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ اپنی سابقہ اہلیہاداکارہ انجلینا جولی کے ساتھ صلح کرنا چاہتے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اداکار بریڈ پٹ اپنے بچوں کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو ٹھیک کرنے کے لیے اپنی سابقہ اہلیہ، اداکارہ انجلینا جولی کے ساتھ صلح کرنا چاہتے ہیں۔
اداکار بریڈ پٹ نے پیرس میں اپنی فلم ’بُلِٹ ٹرین‘ کے پریمیئر پر جانے سے پہلے روم میں، جہاں پر اداکارہ انجلینا جولی اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اپنے بچوں کے ساتھ کچھ خوشگوار وقت گزارا۔
خیال رہے کہ جج نے انجلینا جولی کو کام کے سلسلے میں بیرون ملک جانے اور بچوں کو اپنے ساتھ لے کر جانے کی اجازت دے دی ہے۔
تاہم اب اداکاربریڈ پٹ کے پاس صرف اتنا اختیار ہے کہ یا تو وہ روم جا کر بچوں سے ملیں یا پھر ان کے وطن واپس آنے کا انتظار کریں۔
اس ہی وجہ سے اداکار بریڈ پٹ نے اٹلی جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
حال ہی میں بریڈ پٹ کی انجلینا جولی سے جو ملاقات ہوئی وہ کافی خوشگوار تھی۔
واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کے درمیان کئی سالوں سے طلاق اور اپنے 6 بچوں کی تحویل کے لیے جاری قانونی جنگ کے دوران صلح ہونا ایک مثبت پیش رفت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News