Advertisement
Advertisement
Advertisement

جو لوگ بے گھر ہوئے انہیں ہر ممکن ریلیف دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

جو لوگ بے گھر ہوئے انہیں ہر ممکن ریلیف دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ جو لوگ بے گھر ہوئے انہیں ہر ممکن ریلیف دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں صوبہ سندھ میں غیر متوقع بارشیں ہوئی ہیں، اللہ کرے مزید بارشیں نہ ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس چار سوفیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، بہت زیادہ صورتحال خراب ہے جبکہ شدید بارشوں کی وجہ سے لوگ بھی پریشان ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ حیدرآباد کے نشیبی علاقوں میں تاحال پانی موجود ہے، حیدرآباد کو آفت زدہ قرار دینے جا رہے ہیں نوٹفکیشن جلد جاری کریں گے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرین کو 25 ہزار روپے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ سے کہا ہے جہاں ضرورت ہو وہاں ریلیف کئمپ قائم کریں، جو لوگ بے گھر ہوئے انہیں ہر ممکن ریلیف دیں گے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک اچھی بات ہے کہ زیادہ بارشیں ہوئیں لیکن صورتحال بہتر ہے، وفاقی حکومت سے بھی ہماری بات ہوئی ہے، وفاق اور صوبہ ملکر کر لوگوں کے نقصانات کا ازالہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر