Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہبازگل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنےکیخلاف نظرثانی کی اپیل بھی مسترد

Now Reading:

شہبازگل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنےکیخلاف نظرثانی کی اپیل بھی مسترد
شہباز گل

اگر ہمیں حقوق نہ ملے تو عدالتوں میں جائیں گے، شہباز گل

عدالت نے شہبازگل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کے خلاف نظرثانی کی اپیل بھی مسترد کردی۔ 

(نورالامین دانش) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان خان نے پراسیکیوٹرکی اپیل مسترد کرتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قراردے دی۔

عدالت نے شہبازگل کےجسمانی ریمانڈ مسترد کرنے کے خلاف نظرثانی اپیل کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں شہبازگل کے جسمانی ریمانڈ مسترد کرنےکے خلاف نظرثانی اپیل پرسماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان نے نظرثانی اپیل پرسماعت کی جبکہ پراسیکیوٹر راناحسن عباس عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی کے رہنما علی نوازاعوان اور ذلفی بخاری بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

Advertisement

پراسیکیوٹررانا حسن عباس نے عدالت سے استدعا کی کہ ایڈووکیٹ جنرل خود آرہے ہیں، سماعت میں وقفہ کیا جائے جس کے بعد عدالت نے سماعت میں آدھے گھنٹے کا وقفہ کیا۔

ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرنے کہا کہ جوڈیشل آرڈر ہے یا ایڈمنسٹریٹو آرڈرہے اس کو عدالت نے دیکھنا ہے۔ جس پرعدالت نے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل صاحب آپ کی پوزیشن نیوٹرل کی ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل کی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرکو روکنے کی کوشش کے دوران عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کو دلائل دینے سے روکنے سے روک دیا۔

ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرنے نظرثانی اپیل قابل سماعت ہونے پردلائل کا آغازکیا جس میں انھوں نے نظرثانی اپیل قابل سماعت ہونے پرمختلف عدالتوں کے حوالے دیے۔

عدالت نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد رہنما تحریک انصاف شہبازگل کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر