گزشتہ کئی ہفتوں سے سام سنگ گیلکسی کی واچ 5 اور5 پرو کی لانچ ہونےکی بازگشت سنائی دے رہی تھی لیکن اب ان کی قیمتیں لانچ ہونے سے پہلے ہی سامنے آگئی ہیں جوکہ سابقہ ڈیوائسزکے نسبت کم قیمت ہیں۔

واضح رہے کہ سام سنگ نے اپنا اگلا گیلیکسی ان پیکڈ ایونٹ 10 اگست کو ترتیب دیا ہے اس سے قبل سام سنگ نے 2 اگست کو چائنا میں ہونے والا ایونٹ منسوخ کردیا تھا تاہم اس کا اگلا ایونٹ 10 اگست کومنعقد کیا جارہا ہے جس میں فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کے ساتھ گیلیکسی واچ سیریزبھی متعارف کی جائیں گی۔

سام سنگ گیلیکسی واچ 5 کے 40 ملی میٹرماڈل کی قیمت 270 جبکہ 44 ملی میٹر ماڈل کی قیمت 300 امریکی ڈالرہے۔
اس کے برعکس گیلیکسی 5 پرو کے 45 ملی میٹر ماڈل کی قیمت 435 امریکی ڈالررکھی گئی ہے۔
ڈیزائن کے لحاظ سے یہ اسمارٹ واچزسابقہ گھڑیوں کی طرح گول ڈائل اور صحت سے متعلق تفصیلات نوٹ کرنے جیسے فیچر سے لیس ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
